دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، پنجاب حکومت نے سی ای او میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

دنیا نیوز کی خبر پر ایکشن، پنجاب حکومت نے سی ای او میو ہسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

حکومتِ پنجاب نے میو ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون حامد کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا، ڈاکٹر محمد ہارون حامد کو محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔

پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نبی میو ہسپتال کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیے گئے، وہ اِس سے قبل سروسز ہسپتال سے وابستہ رہے، محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور حکومتی احکامات کے تحت فوری طور پر انتظامی تبدیلی پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔

واضح رہے لاہور و دنیا نیوز نے میو ہسپتال کے مسائل اُجاگر کیے تھے جس پر پنجاب حکومت نے ایکشن لیا۔