کورونا: اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی خصوصی ٹیم تعیناتی کا فیصلہ

Published On 11 May,2021 11:13 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) کورونا مریض کی نشاندہی کیلئے اسلام آباد ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی خصوصی ٹیم تعیناتی کا فیصلہ کر لیا گیا۔

ذرائع کے مطابق ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتوں کی ٹیم تعیناتی کی منظوری دیدی گئی، سراغ رساں کتے اسلام آباد ایئرپورٹ پر کورونا مریض کی نشاندہی کریں گے، ایئرپورٹ پر سراغ رساں کتے 12 مئی سے تعینات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج ایئرپورٹ انتظامیہ کو تربیت یافتہ کتے فراہم کرے گی، ایئرپورٹ انتظامیہ سی اے اے کو تعاون فراہم کرے گی، اے ایس ایف مشتبہ مسافر کی اے سی سی کو حوالگی میں مدد کرے گی، وزارت صحت کی 4 رکنی ٹیم اسلام آباد ایئرپورٹ پر تعینات ہو گی۔

ذرائع کے مطابق وزارت صحت کی ٹیم مشتبہ مسافر سے کورونا ٹیسٹ کیلئے نمونہ لے گی، ایئرپورٹ پر وزارت صحت کی ٹیم دو شفٹس میں تعینات رہے گی۔
 

Advertisement