جھوٹ نہ بولیں سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے ساتھ کرنی ہے: فواد چودھری

جھوٹ نہ بولیں سیدھا کہیں ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے ساتھ کرنی ہے: فواد چودھری

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر انہوں نے لکھا کہ اس وقت چاند کی عمر پاکستان میں 13 گھنٹے 42 منٹ ہے لہذا چاند کا آج نظر آنا ممکن ہی نہیں۔

وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ جن حضرات نے عید سعودیہ کے ساتھ منانی ہے یہ ان کی آپشن ہے لیکن جھوٹ بول کر ماہ مقدس کا اختتام کرنا کہاں کی عقلمندی ہو گی، سیدھا کہیں کہ ہمیں عید افغانستان یا سعودیہ کے مطابق منانی ہے۔