راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت ہونے والی کور کمانڈرز کانفرنس میں افغانستان سے پاکستان میں فائرنگ کے واقعات اور وہاں دہشتگردوں کے دوبارہ منظم ہونے کا نوٹس لیتے ہوئے کہا گیا کہ امید ہے کہ افغان سرزمین پاکستان کے خلاف استعمال نہیں ہوگی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس میں عالمی، ملکی اور علاقائی سیکیورٹی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔
کور کمانڈرز کو مستقبل کے چیلنجز سے نمٹنے کیلئے آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی جبکہ کنٹرول لائن، ورکنگ باؤنڈری اور پاک افغان بارڈر کی صورتحال کا بھی جائزہ لیا گیا۔
...Forum was apprised on evolving operational imperatives & corresponding strategy to meet upcoming challenges. COAS expressed satisfaction over Army’s operational readiness in view of emerging security threats. While reviewing recent developments in Afghan Peace Process (2/6) pic.twitter.com/tbAknjIZ8h
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2021
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیکیورٹی خطرات سے نمٹنے کیلئے پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر اظہار اطمینان کیا۔
ڈی جی آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈرز کانفرنس میں افغان امن عمل اور خطے کی سیکیورٹی صورتحال کے اثرات کا بھی بغور جائزہ لیا گیا۔
عسکری قیادت کا کہنا تھا کہ پاکستان نے پاک افغان بارڈر پر موثر مینجمنٹ یقینی بنائی۔ امید ہے افغانستان بھی بارڈر پر موثر مینجمنٹ یقینی بنائے گا اور امن تباہ کرنے والوں کو جگہ نہیں دے گا۔
...& regrouping of terrorist leadership/ outfits across, forum expressed hope that Afghanistan soil will not be used against #Pakistan. In light of emerging regional security situation, Pakistan has taken effective border control / management measures (4/6)
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) May 25, 2021
کور کمانڈرز کانفرنس میں بلوچستان اور خیبر پختونخوا کی صورتحال کا بھی جائزہ لیتے ہوئے کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی جلد تکمیل سے علاقے میں دیرپا استحکام آ سکتا ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کورونا کی تیسری لہر میں فارمیشنز کے سول انتظامیہ سے تعاون کو سراہا اور کہا کہ ان اقدامات سے عالمی وبا کا پھیلاؤ روکنے اور اس پر قابو پانے میں مدد ملی۔