امن کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کی شیخ رشید کو فوری سندھ جانے کی ہدایت

امن کی بگڑتی صورتحال، وزیراعظم کی شیخ رشید کو فوری سندھ جانے کی ہدایت

اس بات کی تصدیق وفاقی وزیر برائے اطلاعات ونشریات فواد چودھری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹویٹر کے ذریعے جاری ایک بیان میں کی۔ ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان نے گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وزیر پلاننگ اسد عمر سے سندھ کی صورتحال پر تفصیلی گفتگو کی۔

فواد چودھری نے اپنی ٹویٹ میں لکھا کہ دونوں اکابرین نے وزیراعظم کو سندھ کی انتظامی بد انتظامی اور خصوصاً امن وامان اور بڑھتے ہوئے جرائم پر اپنی شدید تشویش سے آگاہ کیا۔

وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ ان معلومات پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد کو ہدایت کی ہے کہ وہ سندھ کا دورہ کریں اور قانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مل کراس صورتحال پر حکمت عملی طے کریں۔

انہوں نے بتایا کہ وزیر داخلہ شیخ رشید احمد اس دورے کے بعد اپنی رپورٹ وزیراعظم عمران خان کے سامنے رکھیں گے۔