تازہ ترین
  • بریکنگ :- ایف سی بلوچستان ساؤتھ کاخاران میں خفیہ معلومات پرآپریشن
  • بریکنگ :- آپریشن دہشت گردوں کی موجودگی پرکیاگیا،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- جوانوں کی جانب سےعلاقےکامحاصرہ کرنےپردہشتگردوں کی فائرنگ
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کی اپنےٹھکانےسےفرارہونےکی کوشش،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- فائرنگ کےتبادلےمیں 6دہشت گردہلاک،آئی ایس پی آر
  • بریکنگ :- ہلاک ہونےوالےدہشتگردوں میں 2اہم کمانڈربھی شامل
  • بریکنگ :- ہلاک ہونیوالوں میں کمانڈرگل میراورکلیم اللہ بولانی شامل
  • بریکنگ :- دہشتگردوں کےٹھکانےسےبھاری مقدارمیں اسلحہ اوربارودبرآمد

کورونا کی تیسری لہر، مزید 43 جانیں چلی گئیں، 2117 نئے مریضوں کا اضافہ

Published On 31 May,2021 08:18 am

اسلام آباد: (ویب ڈیسک) کورونا وائرس سے 43 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 20 ہزار 779 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 9 لاکھ 21 ہزار 53 ہوگئی۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 2 ہزار 117 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 39 ہزار 686، سندھ میں 3 لاکھ 17 ہزار 665، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 32 ہزار 549، بلوچستان میں 25 ہزار 148، گلگت بلتستان میں 5 ہزار 578، اسلام آباد میں 81 ہزار 195 جبکہ آزاد کشمیر میں 19 ہزار 232 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 32 لاکھ 21 ہزار 581 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 52 ہزار 223 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 8 لاکھ 41 ہزار 241 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 3 ہزار 947 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 43 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 20 ہزار 779 ہوگئی۔ پنجاب میں 9 ہزار 999، سندھ میں 5 ہزار 20، خیبر پختونخوا میں 4 ہزار 73، اسلام آباد میں 760، بلوچستان میں 277، گلگت بلتستان میں 107 اور آزاد کشمیر میں 543 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔