اسلام آباد: (دنیا نیوز) میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کے معاملے پر بین الصوبائی وزرائے تعلیم کانفرنس بدھ کو طلب کر لی گئی ہے۔
وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود اجلاس کی صدارت کریں گے۔ اجلاس میں بورڈ امتحانات سے متعلق حتمی فیصلہ ہوگا۔
اجلاس میں تمام تعلیمی اداروں کھولنے سے متعلق اہم فیصلہ ہوگا۔ اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے تعلیم شریک ہوں گے۔
یہ بھی پڑھیں: دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 23 جون اور انتیس جولائی کو ہونگے
ادھر نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے فیصلہ کیا ہے کہ دسویں سے بارہویں جماعت کے امتحانات 23 جون اور انتیس جولائی کو ہونگے۔
یہ فیصلہ گزشتہ دنوں منصوبہ بندی کے وزیر اسد عمر اور نیشنل کورآرڈینیٹر لیفٹیننٹ جنرل حمود الزمان کی مشترکہ صدارت میں ہونے والے اجلاس میں کیا گیا تھا۔
اجلاس میں امتحانات کی تیاری کی غرض سے صوبوں کو کرونا وائرس سے احتیاطی تدابیر کے ساتھ کل سے دسویں اور بارہویں جماعتوں کو مرحلہ وار کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔
اجلاس میں تعلیم کے شعبے کے محفوظ تسلسل کو یقینی بنانے کیلئے اگلے مہینے کی دس تاریخ تک شعبہ تعلیم کے عملے کو ویکسین لگانے کی منظوری دی گئی۔