خانیوال: ٹینکر اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم، تین افراد جاں بحق

Published On 05 June,2021 05:35 pm

خانیوال: (دنیا نیوز) خانیوال لاہور موڑ پر ٹینکر اور موٹر سائیکل رکشہ کے درمیان تصادم کے باعث تین افراد جاں بحق ہو گئے۔

تفصیلات کے مطابق خانیوال لاہور موڑ پر تیز رفتار ٹینکر نے موٹر سائیکل رکشہ کو ٹکر دے ماری، جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل رکشہ میں سوار تین افراد موقع پر چل بسے جبکہ دوشدید زخمی ہوگئے۔

موٹر سائیکل رکشہ لاہور موڑ سے خانیوال شہر کی طرف آرہا تھا حادثہ اس قدر شدید تھا کہ زخمی اور جاں بحق ہونے والے موٹر سائیکل رکشہ میں پھنس گئے جن کو ریسکیو اہلکاروں نے رکشہ کی باڈی کاٹ کر نکالا۔ زخمیوں اور نعشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کردیا جہاں دونوں زخمیوں کو تشویشناک حالت میں نشتر ہسپتال ملتان ریفر کر دیا۔
 

Advertisement