پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا اسمبلی میں تحریک انصاف کے ایم پی اے فضل الہٰی نے ایک بار پھر گرڈ سٹیشن میں بجلی خود بحال کر دی۔
ایم پی اے فضل الہٰی کوہاٹ روڈ گرڈ سٹیشن میں ورکروں کے ہمراہ داخل ہوئے اور تین فیڈرز کی بجلی خود ہی بحال کر دی۔ اس موقع پر گرڈ سٹیشن کا عملہ بھی موجود تھا لیکن رکن اسمبلی کے سامنے بے بس رہا۔
چند روز قبل بھی فضل الہٰی نے رحمان بابا گرڈ سٹیشن میں بجلی بحال کی تھی۔ کار سرکار میں مداخلت پر مقدمے میں فضل الہیٰ نے ضمانت قبل از گرفتاری کرا رکھی ہے۔