سیکیورٹی فورسز کا خاران میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

سیکیورٹی فورسز کا خاران میں آپریشن، 2 دہشتگرد ہلاک، سپاہی شہید

آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات کی بنیاد پر آپریشن کیا جس میں بڑی تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں ایف سی بلوچستان کے سپاہی فدا الرحمان شہید ہوگئے، جن کا تعلق چترال سے تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز مادر وطن کی حفاظت کیلئے پر عزم ہیں، قربانیوں سے حاصل امن کا ہر قیمت پر تحفظ کیا جائے گا۔