تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ، بزدلانہ کارروائی میں ایک جوان شہید

تربت ایئرپورٹ کے قریب دہشتگردوں کا حملہ، بزدلانہ کارروائی میں ایک جوان شہید

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق دہشتگردوں نے اپنی بزدلانہ کارروائی میں چھوٹے ہتھیاروں کا استعمال کیا۔ شہید نائیک عقیل عباس کا تعلق ضلع چکوال سے ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشتگردوں کی تلاش کیلئے فرنٹیئر کانسٹیبلری (ایف سی) بلوچستان کا سرچ آپریشن جاری ہے۔

پاک فوج کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بزدلانہ کارروائی بلوچستان کے امن کو نقصان نہیں پہنچا سکتی۔ سیکیورٹی فورسز دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنانے کیلئے پرعزم ہیں۔ سیکیورٹی فورسز جان کی پرواہ کیے بغیر دہشتگردوں کے ارادے ناکام بنا رہی ہیں۔