بلوچستان بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاجی کیمپ، پولیس سے تلخ کلامی، دھکم پیل

بلوچستان بجٹ کیخلاف اپوزیشن کا احتجاجی کیمپ، پولیس سے تلخ کلامی، دھکم پیل

بلوچستان اسمبلی کے احاطے میں اپوزیشن اراکین اور پولیس آمنے سامنے آ گئے، بی این پی کے رکن احمد نواز اسمبلی میں داخل ہو رہے تھے تو پولیس کی جانب سے انہیں روکا گیا جس پر پولیس اور اپوزیشن اراکین میں تلخ کلامی اور دھکم پیل شروع ہو گئی۔

اپوزیشن اراکین نے پولیس کے رویئے کے خلاف اسمبلی بلڈنگ کے انٹری پوائنٹ پر بیٹھ کر احتجاج کیا اور حکومت کے خلاف نعرے بازی کی۔ بلوچستان اسمبلی کی اپوزیشن جماعتیں بجٹ میں انکے حلقوں کو نظر انداز کرنے پر سراپا احتجاج ہیں اور متحدہ اپوزیشن کا بلوچستان اسمبلی کے سامنے احتجاجی کیمپ گزشتہ چار روز سے جاری ہے۔