لسبیلہ: گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

لسبیلہ: گاڑی اور موٹرسائیکل میں تصادم، ایک شخص جاں بحق دوسرا زخمی

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ اوتھل کے قریب پیش آیا جہاں مخالف سمت میں آنے والی گاڑی نے موٹرسائیکل کو ٹکر مار دی جس پر سوار ایک شخص موقع پر دم توڑ گیا جب کہ اُس کا ساتھی شدید زخمی ہوا۔

ذرائع نے بتایا کہ ریسکیو اہلکاروں نے مرنے والے شخص کی لاش اور زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل منتقل کیا، جہاں زخمی کا علاج معالجہ جاری ہے۔