گوجرہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

گوجرہ میں کار اور موٹرسائیکل میں تصادم، دو افراد جان کی بازی ہار گئے

ریسکیو ذرائع کے مطابق خوفناک حادثہ ڈجکوٹ روڈ پر ہیں جہاں مخالف سمت میں آنے والی کار نے دو موٹر سائیکل سوار افراد کو ٹکر مار دی جس سے دونوں موقع پر پر ہی دم توڑ گئے

ذرائع نے بتایا کے مرنے والے دونوں افراد کی شناخت 60 سالہ شوکت اور 55 سالہ شفیق کے ناموں سے ہوئی جو 276 آر بی کے رہائشی بتائے جاتے ہیں۔

دوسری جانب حادثے کے بعد ڈرائیور گاڑی چھوڑ کر فرار ہو گیا، پولیس نے کار کو تحویل میں لے کر فرار شخص کی تلاش شروع کردی۔

علاوہ ازیں ریسکیو 1122 نے مرنے والے دونوں افراد کی لاشیں ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کردیں جہاں ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کی جائیں گی۔