شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو موت کی نیند سلا دیا

شہر قائد میں تیز رفتار گاڑی نے 2 موٹر سائیکل سواروں کو موت کی نیند سلا دیا

حادثہ تیز رفتار نامعلوم گاڑی کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے باعث پیش آیا، اطلاع پر پولیس کی بھاری نفری اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں، جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں کو ضروری کارروائی کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پولیس حکام نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت نہیں ہو سکی، موقع سے فرار ہونے والے گاڑی کے ڈرائیور کی تلاش شروع کردی گئی ہے جسے جلد حراست میں لے لیا جائے گا۔