چاغی میں 2 گاڑیوں میں تصادم، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

چاغی میں 2 گاڑیوں میں تصادم، بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق، 2 شدید زخمی

بلوچستان کے ضلع چاغی کےعلاقے یک مچ کے قریب دو گاڑیوں میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق اور 2 زخمی ہوگئے، حادثے کی اطلاع پر پولیس کے اعلیٰ حکام بھاری نفری سمیت اور امدادی ٹیمیں بھی موقع پر پہنچ گئیں۔

امدادی ٹیمیوں نے جاں بحق ہونے والے افراد کی لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کر دیا، جہاں پر زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔

پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات شروع کردی گئی، ذمہ داروں کیخلاف کارروائی کی جائے گی، ضروری کارروائی کے بعد لاشوں کو ورثا کے سپرد کیا جائے گا۔