کوئٹہ میں 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی: سرفراز بگٹی

کوئٹہ میں 2 ماہ میں جرائم کی شرح میں نمایاں کمی واقع ہوئی: سرفراز بگٹی

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ سرفراز بگٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی منصوبے کے تحت شہر میں نصب 97 فیصد کیمرے دوبارہ بحال کر دیئے گئے ہیں، جس سے نگرانی کے نظام کو مزید مؤثر بنایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بلوچستان میں امن و امان کی مجموعی صورتحال کو بتدریج بہتر بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان کا مزید کہنا تھا کہ صوبائی پولیس دہشت گردی اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ہراول دستے کا کردار ادا کر رہی ہے۔