اسلام آباد: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آزربائیجانی وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں اور باہمی دلچسپی، سیکیورٹی اور دفاعی تعاون پرتبادلہ خیال کیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے آذربائیجان کے دورے کے دوران آذربائیجان کے وزیر داخلہ اور عسکری قیادت سے ملاقاتیں کیں، جس کے دوران علاقائی امن و استحکام، تجارت اور توانائی سمیت مختلف امور پر بات چیت ہوئی۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ موجودہ جیو اسٹریٹجک حالات میں قریبی تعاون خصوصی اہمیت رکھتا ہے جبکہ درپیش چیلنجز سے نمٹنے کیلئے مشترکہ ردعمل وقت کی ضرورت ہے۔
آرمی چیف قمر جاوید باجوہ نے ہر سطح اور فورم پر باہمی رابطوں کو فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا، آذربائیجان کی جانب سے پاک فوج کی پیشہ ورانہ مہارتوں کو سراہا گیا، آذربائیجان کی عسکری قیادت نے افغانستان میں دیرپا امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا بھی اعتراف کیا۔