لاہور: چاکر اعظم انڈر پاس پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، سڑک ٹریفک کیلئے بند

Published On 07 July,2021 11:12 am

لاہور: (دنیا نیوز) چاکر اعظم انڈر پاس پر ٹریکٹر ٹرالی الٹ گئی، جس کے باعث سڑک ٹریفک کیلئے بند کر دی گئی، ٹھوکر سے کیمپس تک ٹریفک کی روانی متاثر ہونے سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔

رات دو بجے اوور لوڈنگ اور سپیڈ تیز ہونے کے باعث ٹریکٹر ٹرالی بے قابو ہو کر انڈر پاس کی دیوار سے ٹکرا کر الٹ گئی، جس سے ٹھوکر سے کیمپس جانے والی ٹریفک متاثر ہوئی۔ ٹریکٹر ٹرالی الٹنے سے ڈرائیور سمیت تین افراد زخمی ہوگئے۔ ٹریفک پولیس کے افسران و اہلکار انڈر پاس کلیئر کروانے کے لئے موقع پر موجود رہے۔

انڈر پاس بند ہونے سے مولانہ شوکت علی روڈ سے متبادل راستے پر ٹریفک کو روانہ کیا گیا۔ کئی گھنٹوں کی کوششوں اور متبادل ٹریکٹر کی مدد سے انڈر پاس کو کلئیر کیا گیا۔
 

Advertisement