بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم 5 سال پورے کرینگے: شیخ رشید

بلاول ایک نہیں تین بار امریکا جائے، وزیراعظم 5 سال پورے کرینگے: شیخ رشید

وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جو افغانستان کے لوگ فیصلہ کریں گے وہ ہمیں قبول ہوگا، آرمی چیف خود امن کیلئے اقدامات کر رہے ہیں، ویکسی نیشن والے لوگوں کیلئے طورخم بارڈر کھلا ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم ختم ہو چکی ہے، آزاد کشمیر الیکشن کے بعد اپوزیشن حکومت کے تعلقات ٹھیک ہوں گے، عمران خان کے ساتھ خود بھی کشمیر کمپین پر جاؤں گا، نالہ لائی منصوبہ تین سال میں مکمل ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا پانچ اگست کا قانون واپس لینے تک بھارت سے کوئی بات نہیں ہوگی، آزاد کشمیر کا کیس عمران خان نے اقوام متحدہ سمیت دنیا میں اٹھایا ہے۔