سیہون : (دنیا نیوز) سیہون شریف اور گردنواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے، عوام گھروں سے باہر نکل آئے۔ گھروں کی دیواروں کو نقصان پہچنے کی اطلاعات ہیں۔
سیہون شریف اور گردنواح کے علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے آئے، زلزلے کے بعد عوام میں خوف و ہراس کی لہر چھا گئی، شہری گھروں اور دو کانوں سے باہر نکل آئے، جبکہ سرکاری دفاتروں سے بھی ملازمین خوف سے باہر نکل پڑے۔
شہریوں نے ایک دوسرے کو فون کالز کرکے خیریت معلوم کی، زلزلے کے جھٹکوں کے بعد سیہون کی عدالت میں وکلاء سمیت بڑی تعداد میں عوام بھی موجود تھی۔
جھٹکوں کے بعد عدالت میں بھاگ ڈوڑ مچ گئی اور لوگ عدالتی احاطے سے باہر نکل پڑے، سیہون کے کسی علائقے میں جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی تاہم کئی علاقوں میں گھروں کی دیواروں کو نقصان پہچنے کی اطلاعات ہیں۔