قربانی کا جانور لینے کیلئے ویکسین لازمی، سندھ میں نئی پابندیاں

قربانی کا جانور لینے کیلئے ویکسین لازمی، سندھ میں نئی پابندیاں

مویشی منڈیوں میں جانیوالوں کیلئے کورونا سرٹیفکیٹ لازمی قرار دیا گیا ہے۔ عوامی مقامات پر ماسک کا استعمال ضروری ہوگا۔ شادی ہالز میں آؤٹ ڈور تقریبات میں شرکت کیلئے بھی ویکسی نیشن لازمی قرار دی گئی ہے۔

علاوہ ازیں خیبر پختونخوا کے سیکرٹری صحت کے مطابق صوبے میں بھارتی اور برطانوی کورونا اقسام کے مزید 21 مریض سامنے آ گئے ہیں۔ کوویکس کے تحت برطانیہ میں تیار کردہ ایسٹرا زینیکا ویکسین کی 12 لاکھ 36 ہزار خوراکیں اسلام آباد پہنچ گئی ہیں۔ این سی او سی نے عید کی چھٹیوں میں صرف ایک روز ویکسی نیشن سینٹرز بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

این سی او سی نے ویکسین کی دوسری ڈوز کے وقفہ میں کمی کرنے کا بھی فیصلہ کیا ہے۔ سائنو فارم کی دوسری خوارک اب 21 دنوں کے بعد لگائی جا سکے گی جبکہ سائنو ویک اور ایسٹرا زینیکا کی دوسری خوراکیں 28 دن کے بعد لگ سکیں گی۔