کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں: فضل الرحمان

کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں: فضل الرحمان

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی رہنما موسی خان کی سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان سے ملاقات ہوئی، مولانا نے پارٹی رہنما کو رہائی پر مبارکباد دی۔

پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ کا کہنا تھا کہ آمرانہ دور کے مظالم ہمارا راستہ نہیں روک سکے، ان کٹھ پتلی حکمرانوں کے انتقام کی کوئی حیثیت نہیں۔

انہوں نے کہا کہ اتنے نااہل ہیں کہ انتقام کے نام پر اندھے ہوچکے، قریبی دوستوں پر جھوٹے الزامات نااہل حکمرانوں پر بد نما داغ ہیں۔ انتقامی کاوروائیوں کے سامنے نہ پہلے جھکے نہ آئندہ جھکیں گے۔ جھوٹے مقدمات اور جیلیں ہمارے عزم کو شکست نہیں دی سکتیں۔