آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں: فیصل کریم کنڈی

آزاد کشمیر میں پیپلز پارٹی امیدواروں پر گولیاں چلائی جارہی ہیں: فیصل کریم کنڈی

ایک بیان میں فیصل کریم کُنڈی کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے منظم منصوبہ بندی سے پی پی پی امیدوار چوہدری یاسین پر جان لیوا حملہ کیا ، خدا کا شکر ہے کہ چوہدری یاسین قاتلانہ حملے میں محفوظ رہے، حلقہ ایل اے 30 میں ہمارے پولنگ ایجنٹ کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیر میں پی ٹی آئی پولیس کی مدد سے پاکستان پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپ اکھاڑ رہی ہے اور انتظامیہ کشمیر میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ووٹرز کو ہراساں کررہی ہے کہ وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔