پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں واضح مینڈیٹ کیساتھ کامیابی حاصل کریگی، حلیم عادل شیخ

پی ٹی آئی آزاد کشمیر انتخابات میں واضح مینڈیٹ کیساتھ کامیابی حاصل کریگی، حلیم عادل شیخ

اتوار کو یہاں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے لوگ تحریک انصاف کے امیدواروں کو ووٹ دیں گے۔

حلیم عادل شیخ نے کہا کہ مخالفین کو شکست ہوگی اور محب وطن کشمیری پی ٹی آئی کو ووٹ دیں گے۔

انہوں نے کہا کہ کشمیری پی ٹی آئی کے حق میں ہیں اور آزاد جموں و کشمیر میں پی ٹی آئی کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں، میں تحریک انصاف کی فتح کا جشن منانے کراچی سے خصوصی مٹھائی لایا ہوں۔