آزاد کشمیر انتخابات نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا: الیکشن کمیشن

آزاد کشمیر انتخابات نتائج کے مطابق ٹرن آؤٹ 58 فیصد رہا: الیکشن کمیشن

سیکریٹری الیکشن کمیشن کے مطابق حلقہ 3 میں ہنگامہ آرائی کے بعد ایل اے 16 کے نتائج روک دیئے، ایل اے 16 کے 4 پولنگ سٹیشنز پر دوبارہ پولنگ ہوگی۔

دوسری جانب آزاد کشمیر اسمبلی کے انتخابات میں تحریک انصاف نے اکثریت حاصل کرلی۔ غیر سرکاری نتائج کے مطابق پی ٹی آئی 25 سیٹیں لے گئی، پیپلز پارٹی 11 اور نواز لیگ 6 حلقوں سے کامیاب ہوئی، مسلم کانفرنس اور جموں کشمیر پیپلز پارٹی نے ایک، ایک نشست جیت لی۔