کورونا کا زور: مزید 60 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 5661 نئے مریض

کورونا کا زور: مزید 60 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 5661 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 5 ہزار 661 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 60 ہزار 494، سندھ میں 3 لاکھ 92 ہزار 433، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 46 ہزار 485، بلوچستان میں 30 ہزار 880، گلگت بلتستان میں 8 ہزار 473، اسلام آباد میں 89 ہزار 117 جبکہ آزاد کشمیر میں 25 ہزار 778 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 62 لاکھ 78 ہزار 190 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 62 ہزار 462 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 9 لاکھ 52 ہزار 616 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 4 ہزار 50 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 60 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 23 ہزار 635 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 122، سندھ میں 6 ہزار 98، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 495، اسلام آباد میں 807، بلوچستان میں 329، گلگت بلتستان میں 148 اور آزاد کشمیر میں 636 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔