لاہور: (دنیا نیوز) فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہید کی جو موت ہے، وہ قوم کی حیات ہے، لہو جو ہے شہید کا وہ قوم کی زکوٰۃ ہے۔
وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پائلٹ راشد منہاس شہید کے یوم شہادت پر اپنے پیغام میں کہا کہ راشد منہاس جیسے بہادر شہداء کی قربانیاں ملک کی سلامتی کو یقینی بنائے ہوئے ہیں، پاک فضائیہ کی تربیت میں کردار سازی کے پہلو نے راشد منہاس کو اپنا جہاز گرانے کا حوصلہ دیا، لالچ اور خود غرضی سے بالاتر ہو کو راشد منہاس نے اپنی جان وطن کے نام کی، ایسے بہادر سپوت ہی قوموں کی تقدیر بدلتے ہیں، اللہ پاک ان کے درجات بلند فرمائے۔