ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

ملکی و بین الاقوامی مبصرین کو ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرانے کا فیصلہ

وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی شبلی فراز کی جانب سے سی ای او فافن اور پلڈیٹ کو خط لکھا گیا ہے، جس میں کہا گیا کہ وزیراعظم کے ویژن اور وفاقی کابینہ کی ہدایت پر الیکٹرانک ووٹنگ مشین تیار کی، وزیراعظم، صدر، پارلیمنٹرینز اور الیکشن کمیشن ای ووٹنگ مشین کا معائنہ کرچکے، الیکٹرانک ووٹنگ مشین پر بریفنگ دینا چاہتے ہیں۔