لندن: جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج

لندن: جنید صفدر کی شادی کی تقریب کے دوران ہوٹل کے باہر احتجاج

اس موقع پر مظاہرے میں شریک افراد نے سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کے پوسٹرز بھی اٹھا رکھے تھے۔ مظاہرین شدید نعرہ بازی کرتے رہے۔ اس موقع پر ڈھول بجا کر بھی انوکھا احتجاج ریکارڈ کرایا گیا۔

مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور مظاہرین میں تکرار بھی ہوئی۔ لیگی کارکنوں نے مظاہرین سے پوسٹر چھین لئے۔

خیال رہے کہ مریم نواز شریف کے صاحبزادے جنید صفدر کی آج لندن میں شادی کی تقریب ہو رہی ہے۔