کورونا کا زور: مزید 141 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 4199 نئے مریض

کورونا کا زور: مزید 141 افراد جان سے گئے، 24 گھنٹے میں 4199 نئے مریض

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 4 ہزار 199 نئے کیسز رپورٹ ہوئے، پنجاب میں 3 لاکھ 83 ہزار 742، سندھ میں 4 لاکھ 24 ہزار 139، خیبر پختونخوا میں ایک لاکھ 58 ہزار 243، بلوچستان میں 31 ہزار 928، گلگت بلتستان میں 9 ہزار 739، اسلام آباد میں 96 ہزار 980 جبکہ آزاد کشمیر میں 31 ہزار 87 کیسز رپورٹ ہوئے۔

ملک بھر میں اب تک ایک کروڑ 73 لاکھ 97 ہزار 803 افراد کے ٹیسٹ کئے گئے، گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 61 ہزار 410 نئے ٹیسٹ کئے گئے، اب تک 10 لاکھ 19 ہزار 434 مریض صحتیاب ہوچکے ہیں جبکہ 5 ہزار 586 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے۔

پاکستان میں کورونا سے ایک دن میں 141 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد وائرس سے مرنے والوں کی تعداد 25 ہزار 220 ہوگئی۔ پنجاب میں 11 ہزار 633، سندھ میں 6 ہزار 698، خیبرپختونخوا میں 4 ہزار 839، اسلام آباد میں 855، بلوچستان میں 338، گلگت بلتستان میں 171 اور آزاد کشمیر میں 686 مریض جان سے ہاتھ دھو بیٹھے۔