خطرات کاموثرمقابلہ کرنےکیلئےصلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے: آرمی چیف

Published On 26 August,2021 09:39 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ خطرات کا موثر مقابلہ کرنے کے لیے صلاحیتوں کو مزید بہتر بنایا جائے۔ جوانوں کی مہارت اور جنگی تیاریاں قابل تعریف ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سلیمانکی سیکٹر اور بہاولنگر گیرژن کا دورہ کیا۔

سپہ سالار کو پاک فوج کی آپریشنل تیاریوں پر بریفنگ دی گئی۔ اس موقع پر اپنے خطاب میں جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ خطرات کا موثر مقابلہ کرنے کے لیے کور کی صلاحیتوں کو مزید بڑھایا جائے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے افسروں اور جوانوں کی پروفیشنل تیاریوں اور ان کے جذبے کو سراہا۔ انہوں نے میکانائزڈ بریگیڈ کی جنگی مشق کا بھی معائنہ کیا اور جوانوں کی مہارت اور جنگی تیاریوں کی تعریف کی۔
 

Advertisement