اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا

Published On 28 August,2021 12:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسلام آباد، راولپنڈی، گلیات میں بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ موسم کا حال بتانے والوں نے لاہور، گوجرانوالہ، سیالکوٹ میں بھی بارش کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد، راولپنڈی میں آسمان پر بادل چھائے اور پھر کھل کر برسے، بارش سے موسم خوشگوار ہوگیا۔ محکمہ موسمیات نے آج لاہور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں میں بارش کی پیشگوئی کر دی۔ خیبرپختونخوا میں پشاور، ایبٹ آباد، مانسہرہ میں بارش کا امکان ہے۔ کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی بادل برسنے کی توقع ہے۔
 

Advertisement