شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

شہباز شریف اور بلاول بھٹو کا ٹیلی فونک رابطہ، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

پاکستان مسلم لیگ ن اور پاکستان پیپلزپارٹی میں برف پگھلنے لگی۔ شہباز شریف کی مفاہمتی پالیسی رنگ لے آئی۔ بلاول بھٹو زرداری نے شہباز شریف کو ٹیلیفون کر کے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے نئے اراکین کے ناموں پر مشاورت کی۔

پاکستان مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب کے مطابق الیکشن کمیشن کے پنجاب اور خیبر پختونخوا سے تعلق رکھنے والے دو نئے اراکین کی تقرری کے معاملے پر پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ٹیلی فون کیا۔

انہوں نے کہا کہ دونوں رہنماؤں نے الیکشن کمیشن کے ارکان کی تعیناتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا اور دونوں رہنماؤں میں اتفاق رائے ہوا کہ اس آئینی معاملے پر اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتوں کی قیادت مشاورت کے ساتھ آگے بڑھے گی۔