کابل: (دنیا نیوز) آئی ایس آئی کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے جہاں پر وہ پاکستانی سفیر کے ہمراہ طالبان قیادت کے ساتھ ملاقاتیں کریں گے۔
پاکستانی انٹیلی جنس ایجنسی انٹر سروسز انٹیلی جنس کے سربراہ لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید پاکستانی وفد کے ہمراہ کابل پہنچ گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کابل میں پاکستانی سفیر اور ان کی ٹیم کے ہمراہ طالبان قیادت سے ملاقاتیں کریں گے جن میں غیر ملکی شہریوں، بین الاقوامی و عالمی اداروں کے عملے کے پاکستان کے ذریعے انخلا اور ٹرانزٹ کے معاملات زیر غور آئیں گے۔
پاک افغان انٹرنیشنل بارڈر مینجمنٹ، افغانستان اور خطے کے امن کے دشمنوں کے عزائم ناکام بنانے کیلئے سیکورٹی کی مجموعی صورتحال پر بات ہوگی۔