لاہور: (دنیا نیوز) پنجاب یونیورسٹی کے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی جبکہ پی پی ایس سی کا ایجوکیشن کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا۔ یہ فیصلہ حکومت کی جانب سے انٹر سٹی ٹرانسپورٹ سروس کی معطلی کی بناء پر کیا گیا۔
پی پی ایس سی کا ایجوکیشن کا کل بروز اتوار ہونے والا پیپر منسوخ کر دیا گیا ہے۔ امتحان کی نئی تاریخ سے امیدواروں کو بذریعہ ایس ایم ایس مطلع کر دیا جائے گا۔
دوسری طرف پنجاب یونیورسٹی نے تمام آن کیمپس امتحانات ملتوی کر دیئے ہیں۔ یونیورسٹی بند ہونے کیساتھ تمام سٹاف کو بھی چھٹی دے دی گئی ہے۔ یونیورسٹی انتظامیہ نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔