کرپشن ریفرنس: راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد

Published On 14 September,2021 06:07 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سابق چئیرمین اوگرا توقیر صادق کی غیر قانونی تقرری ریفرنس میں اہم پیشرفت ہوئی احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سمیت 3 ملزمان کی بریت کی درخواست مسترد کردی۔

احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے تینوں ملزمان کی درخواستوں پر فیصلہ سنادیا، سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف، سابق سیکرٹری سکندر حیات میکن، سابق ایگزیکٹو ڈائریکٹر اوگرا جاوید نذیر کی درخواستیں مسترد کردی گئیں۔

احتساب عدالت کا راجہ پرویز اشرف سمیت تمام ملزمان کیخلاف ٹرائل جاری رکھنے کا حکم دے دیا۔

کرپشن ریفرنس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی سمیت چھ ملزمان نامزد ہیں، ملزمان پر خلاف قانون اور میرٹ سے ہٹ کر توقیر صادق کو چئیرمین اوگرا تعینات کرنے کا الزام ہے۔
 

Advertisement