لاہور: (دنیا نیوز) وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ نواز شریف کی کورونا ویکسی نیشن کی جعلی انٹری سازش ہے، تمام محرکات کا جائزہ لے رہے ہیں، نوازشریف واپس آکر اپنی عزت بحال کریں
ایل ڈبلیو ایم سی کی 110 گاڑیوں کو آپریشنل کرنے کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد کا کہنا تھا کہ سب سے بڑا کرپٹ لیڈر نواز شریف تھا، شہباز شریف خاندان سے الگ نہیں، یہ پورا خاندان ہی منی لانڈرنگ میں ملوث ہے۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ مہنگائی کو کنٹرول اور عام آدمی کو ریلیف فراہم کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، کورونا کی وجہ سے پوری دنیا میں مہنگائی کی شرح میں اضافہ ہو رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی ہمارے لئے مصیبت بن گیا، اس سے بچنے کے لئے صفائی سب سے اہم ہے، ہر روز 10 ہزار سے زائد گھروں کو چیک کر رہے ہیں۔