پنڈروا پیپرز میں مونس الہٰی کا نام،چودھری برادران نے پراپیگنڈہ قرار دیدیا

پنڈروا پیپرز میں مونس الہٰی کا نام،چودھری برادران نے پراپیگنڈہ قرار دیدیا

چودھری برادران کے ترجمان کے مطابق سیاسی انتقام کا نشانہ بنانے کیلئے فائلوں میں غلط اور گمراہ کن مواد بھرا گیا جبکہ ماضی میں مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کا کہناتھا کہ نام نہاد احتساب کے نام پر حقائق کے برعکس گمراہ کن پراپیگنڈہ کیا گیا تاکہ ان کے خلاف ان بے بنیاد اعداد و شمار کی بنیاد پر کارروائی کی جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ پرویزالٰہی اور مونس الٰہی کے تمام اثاثے قانونی طور پر ڈکلیئرڈ ہیں۔