اسلام آباد: (روزنامہ دنیا) انٹرنیشنل کنسورشیم آف انویسٹی گیٹیو جرنلٹس (آئی سی آئی جے) نے وزیراعظم عمران خان کی اپنی کوئی آف شور کمپنی نہیں۔
آئی سی آئی جے کے جاری کردہ پنڈورا پیپرز میں وزیراعظم عمران خان کا نئے پاکستان کا وعدہ لیکن ان کے قریبی حلقے کے اراکین خفیہ طور پر ملینز آف شور میں منتقل کرتے رہے کے نام سے رپورٹ بھی شامل ہے
آئی سی آئی جے کے مطابق پاکستان کے وزیراعظم عمران خان کی جانب سے متعدد مرتبہ اس بات کو دہرایا گیا ہے کہ ٹیکس چوری سے اور منی لانڈرنگ کے باعث غریب ممالک میں غربت میں اضافہ ہوتا ہے لیکن ان کے قریبی حلقے کے لوگوں کی آف شور کمپنیوں کے سامنے آنے کا انکشاف ہوا ہے۔
آئی سی آئی جے کی طرف سے وضاحت کی گئی ہے کہ رپورٹ میں شامل دستاویزات میں عمران خان کی اپنی ذاتی حیثیت میں کوئی کمپنی نہیں ہے اور ایسی کوئی بات نہیں ہے ۔