پینڈورا پیپرز انکوائری کا آغاز مجھ سے کریں، غلط ثابت ہوا تو سزا دیں: فیصل واوڈا

Published On 05 October,2021 06:34 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر فیصل واووڈا نے کہا ہے کہ پینڈورا پیپرز انکوائری کا آغاز مجھ سے کریں، اگر میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر سینیٹر فیصل واوڈا نے لکھا کہ پینڈورا پیپرز انکوائری کے فیصلے کا خیر مقدم کرتا ہوں، یہ فیصلہ صرف عمران خان ہی کر سکتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم سے درخواست کرتا ہوں کہ انکوائری ٹیم روزانہ 12 سے 14 گھنٹے کام کرے، انکوائری 5 دن کے اندر نتیجہ دے، طریقہ کار ایسا ہوکہ قوم بھی دیکھ سکے، آغاز مجھ سے کریں، ٹیسٹ کیس بنائیں، اگر میں غلط ثابت ہوا تو سزا دیں۔

دوسری طرف سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وفاقی وزیر برائے آبی وسائل نے لکھا کہکوئی آف شور کمپنی ہے نہ ہی ایسا کوئی اثاثہ جسے ڈکلیئر نہ کیا ہو، اس حوالے سے تمام قیاس آرائیوں اورالزامات کو مسترد کرتاہوں۔
 

Advertisement