انگلش ٹیم کا دورہ کینسل ہونے پر کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی: شاہ محمود قریشی

انگلش ٹیم کا دورہ کینسل ہونے پر کرکٹ شائقین کو مایوسی ہوئی: شاہ محمود قریشی

اپنے ایک بیان میں ان کا کہنا تھا کہ سرکاری ٹی وی، عوام، پی سی بی سب کا نقصان ہوا جس پر معاملہ اٹھایا تھا، ملاقات کے دوران برطانوی وزیر خارجہ نے بتایا تھا یہ انکی حکومت نہیں کرکٹ بورڈکا فیصلہ تھا، انہوں نے یقین دہانی کروائی کہ وہ ہمارے تحفظات برطانوی کرکٹ بورڈ تک پہنچائیں گے۔

وفاقی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ اس خبر سے لگتا ہے کہ پاکستان کا نقطہ نظر رجسٹر ہوا ہے، ہمارا مقصد سمجھانا تھا کہ ایسے فیصلے کرنے سے اثرات مرتب ہوتے ہیں، ایسے فیصلوں سے کھلاڑیوں ، شائقین کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے، انگلینڈ ٹیم کو اپنا شیڈول دیکھناچاہیے کہ وہ کب تشریف لاسکتےہیں۔