سبی اور گردونواح میں زلزلہ،شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ

Published On 08 October,2021 10:23 pm

کوئٹہ:(دنیا نیوز)بلوچستان میں سبی اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں جبکہ زلزلے کی شدت 3 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی۔

ذرائع کے مطابق بلوچستان میں سبی اور گردونواح میں 3 اعشاریہ 2 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز سبی سے82 کلو میٹر شمال مشرق میں تھا۔

زلزلے کے جھٹکوں کے بعد لوگوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
 

Advertisement