شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد جہنم واصل

شمالی وزیرستان:سکیورٹی فورسز کی کارروائی،ایک دہشتگرد جہنم واصل

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شمالی وزیر ستان کے علاقہ میرعلی میں مصدقہ اطلاعات پر سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے پر کارروائی کرتے ہوئے ایک دہشتگرد کو ہلاک کردیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز کی کارروائی کے دوران اسلحہ اوربارود برآمد کرلیا گیا جبکہ مزید دہشت گردوں کی تلاش کے لیے کارروائی جاری ہے۔