ایل این جی ریفرنس کو نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر خارج کرنے کی استدعا، نیب سے جواب طلب

Published On 12 October,2021 11:29 am

اسلام آباد: (دنیا نیوز) احتساب عدالت اسلام آباد نے ایل این جی ریفرنس کے ملزمان کی نیب ترمیمی آرڈیننس کی بنیاد پر ریفرنس خارج کرنے کی استدعا پر نیب سے جواب طلب کرلیا۔

احتساب عدالت کے جج اعظم خان نے ایل این جی ریفرنس کی سماعت کی، ایل این جی ریفرنس میں تمام نجی شخصیات نے ریفرنس خارج کرنے کی استدعا کر دی اور کہا کہ کابینہ اور کمیٹی فیصلوں اور طریقہ کار کی غلطی وغیرہ سمیت دیگر الزامات کو نیب دائرہ اختیار سے نکال دیا گیا ہے تاہم نیب نے ایل این جی ریفرنس ختم کرنے کی مخالفت کردی اور کہا کہ کابینہ فیصلوں کو جو نیب سے استشنا دیا گیا وہ 6 اکتوبر کے بعد ہو گا۔

ائیربلیو کے سی ای او چودھری اسلم نے بطور پرائیویٹ شخص ریفرنس سے نام نکالنے کی استدعا کردی، احتساب عدالت نے نیب اور ملزمان کے وکلاء سے 26 اکتوبر تک جواب طلب کرلیا کہ بتایا جائے کہ نیب ترمیمی آرڈیننس کے بعد ایل این جی ریفرنس کا ٹرائل ہوگا یا نہیں۔
 

Advertisement