ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر منتخب

ظہور بلیدی بلوچستان عوامی پارٹی کے قائم مقام صدر منتخب

بلوچستان عوامی پارٹی نےرکن صوبائی اسمبلی ظہور بلیدی کو قائم مقام پارٹی صدر مقرر کر دیا گیا، پارٹی کے جنرل سیکرٹری منظور احمد کاکڑ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں قائمقام صدر کا اعلان کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے طمابق قائمقام صدر کی تعیناتی پارٹی کے نظم و نسق بہتر طریقے سے چلانے کیلئے کی گئی ہے، جام کمال کی استعفیٰ کے بعد پارٹی الیکشن کیلئے صدر کی تقرری ضروری ہے۔ الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت الیکشن کمیش کو بھی تقرری کی کاپی ارسال کر دی گئی ہے۔