ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کر دی جائے گی: فواد چودھری

Published On 14 October,2021 04:18 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا ہے کہ ڈی جی آئی ایس آئی کی تقرری جلد کر دی جائے گی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ فوج اور حکومت ایک صفحے پر ہیں اور جنرل قمر جاوید باجوہ سے خوشگوار قریبی تعلقات ہیں۔ پاکستان کی تاریخ میں سول ملٹری تعلقات اتنے اچھے کبھی نہیں رہے جتنے آج ہیں اور اس کا سہرا آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو بھی جاتا ہے۔ ڈی جی آئی ایس کے تقرر کے تمام معاملات طے پاچکے ہیں اور تقرر کا عمل شروع ہوگیا ہے۔

 ان کاکہنا تھا کہ وزیراعظم نے کہا سول،ملٹری تعلقات اتنے مثالی پہلے کبھی نہیں رہے، جنرل باجوہ نے سول حکومت کوہمیشہ سپورٹ کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ فوج اورحکومت ایک پیج پرہیں۔

فواد چودھری کا کہنا تھا کہ افغانستان میں عدم استحکام سےپاکستان کونقصان پہنچے گا۔

 

Advertisement