پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے: آرمی چیف

Published On 18 October,2021 04:08 pm

راولپنڈی: (دنیا نیوز) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کیساتھ دیرپا تعلقات کا خواہشمند ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی طرف سے جاری کردہ بیان کے مطابق سپہ سالار جنرل قمر جاوید باجوہ سے امریکی ناظم الامور اینجلا ایگلر نے اہم ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور اور افغانستان کی سکیورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان ہونے والی کے دوران مختلف شعبوں میں تعاون کے حوالے سے بھی بات چیت کی گئی۔

ملاقات کے دوران آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا تھا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ دیر پا تعلقات کا خواہش مند ہے، پاکستان دونوں ملکوں کے درمیان باہمی بات چیت کی روایت کو جاری رکھنے کی خواہش رکھتا ہے۔
 

Advertisement