اسلام آباد: (دنیا نیوز) صدر مملکت عارف علوی نے عید میلاد النبیﷺ کے موقع پر خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ موجودہ انتشار، نفاق اور ناانصافی کا واحد حل سیرت طیبہؐ میں موجود ہے۔
صدر مملکت عارف علوی کا کہنا تھا کہ اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لئے رحمت بنا کر بھیجا اور معبوث فرما کر انسانیت پر احسان فرمایا۔ حضور ﷺ نے مساوات، بھائی چارے، عدل وانصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا، آپ ﷺ رنگ، نسل، خاندان، زبان اور وطن سے بالاتر ایک ملت کاقیام عمل میں لائے۔
اللہ تعالیٰ نے آپؐ کو تمام جہانوں کے لیے رحمت بنا کر مبعوث فرمایا۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 18, 2021
آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری ہی دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے۔
حضور ﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے۔#12RabiulAwwal#عید_میلاد_النبی
عارف علوی نے اہلیان وطن اور ملت اسلامیہ کو عید میلاد النبی ﷺ کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ آپؐ کی اطاعت و فرمانبرداری دونوں جہانوں میں کامیابی کی کنجی ہے، حضورﷺ سے محبت ہر مسلمان کے ایمان کا حصہ ہے، آپﷺ کا یہ اعجاز ہے کہ جانی دشمنوں کو ایک دوسرے کا خیرخواہ بنا دیا۔
آپ ﷺ نے دہائیوں سے متحارب قبائل کو ریاست مدینہ کے فلاحی نظم کا حصہ بنایا۔
— The President of Pakistan (@PresOfPakistan) October 18, 2021
آپؐ نے قبائلی عصبیت و قومیت کے بت کو پاش پاش کیا۔
آپؐ نے ایک عالمگیر مساوات، بھائی چارے اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرہ تشکیل دیا۔#12RabiulAwwal#عید_میلاد_النبی