اسلام آباد: (دنیا نیوز) اسکردو کے ضلع گانچھے میں بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا اور اساتذہ نے فائرنگ رینج کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے پاک فوج کے ساتھ دن گزارا۔
بلتستان یونیورسٹی اور دیگر تعلیمی اداروں کے طلبا و اساتذہ نے فیلڈ فائرنگ رینج گانچھے کے دورے کے دوران اسلحہ چلانے کی مشق کی جبکہ ہتھیاروں اور آلات کی آگاہی لی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق طلبا نے پورا دن پاک فوج کے ساتھ گزارا، طلبا نے فائرنگ کا مظاہرہ دیکھا اور چھوٹے ہتھیاروں سے فائرنگ بھی کی۔ طلبا نے افسروں اور جوانوں کی پیشہ وارانہ صلاحیت اور جذبے کو سراہا۔ طلبا نے دورہ کرانے پر پاک فوج کا شکریہ بھی ادا کیا۔